28 C
Lucknow
Wednesday, January 15, 2025

چھٹواں پیام انسانیت کانفرینس ہوا منقد،دانشور اور صحافیوں کو ملا اعزاج ۔۔۔۔۔

چھٹواں پیام انسانیت کانفرینس ہوا منقد،دانشور اور صحافیوں کو ملا اعزاج ۔۔۔۔۔

بہرائچ :(عبدالعزیز) NOI:- مدرسہ سلطان العلوم سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ پیام انسانیت کانفرنس وتقسیم انعامات جنرل اسلامی انعامی مقابلہ محلہ سالار گنج مشن ہاسپٹل کے پیچھے نزد شبینہ مسجد منعقد ہوا جلسہ کی صدارت کل ہند جمعیت العلماء والمسلمین کے ضلع صدر مولانا حبیب اللہ خان قاسمی نے کی نظامت کے فرائض مولانا سفیان احمد قاسمی نے انجام دئیے حافظ محمدرئیس کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغازہوا مدرسہ سلطان العلوم سوسائٹی ومدرسہ

آمنہ للبنات کے بانی ومہتمم مولانا سراج احمد مدنی نے جلسہ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام انسانیت کا پیغام دیتا ہے آپس میں بہائی چارہ بنا رہے لوگ مل جل کر رہیں ایک دوسرے کی مصیبت اور پریشانیوں میں مدد کریں نفرتیں ختم ہوں علم کا اجالا لوگوں کے گھروں میں پہنچ جائے یہی تعلیم مذہب اسلام دیتا ہے جلسہ میں طلباء و طالبات کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا گیا پہلا انعام صوفیہ فردوس کو 5000 روپئے, دوسرا انعام شفاء خان کو 3000 روپے, تیسرا انعام شمع پروین کو 1000 روپئے اور اس کے علاوہ 26 لوگوں کو(100-100) روپئے نقد انعام کے علاوہ سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا اس کے علاوہ تعلیمی ادبی سماجی اور صحافتی خدمات انجام دینے والے لوگوں کو اعزازات سے نوازا گیا جس میں صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے (سلیم صدیقی اور مونس عزیز کو سرسید احمد خاں ایوارڈ )مولانا ولی اللہ مظاہری کو حضرت مولانا شیخ زکریا رح ایوارڈ) (مولانا محمد سرور خان کو مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ) (مفتی محفوظ الرحمن قاسمی کو مولانا قاری محمد طیب رح ایوارڈ) (ادبی خدمات انجام دینے والے حافظ محمد اشفاق رسیاوی و طارق

بہرائچی کو حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ایوارڈ) (گلشن پاٹھک کو علامہ اقبال رح ایوارڈ) (حافظ محی الدین, حافظ عبداللہ, مفتی محمد اسلم قاسمی, حافظ مختار احمد نوری, مولانامحمد احمد ثاقبی کو مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی رح ایوارڈ) (محمد اکرم ایڈوکیٹ کو نظام الدین خاں مرحوم ایوارڈ) (شفاعت علی کو ویر عبدالحمید ایوارڈ,)کے علاوہ مولانا سفیان احمد قاسمی کو انور جلالپوری ایوارڈ سے نوازا گیا جلسہ کو مفتی محفوظ الرحمن قاسمی نے خطاب کیا انہوں نے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی شاعروں نے نعتیہ کلام پیش کیا جس میں حافظ محمد اشفاق رسیاوی, طارق بہرائچی گلشن پاٹھک نے اپنا کلام پیش کیا جلسہ مہمان اعزازی کے طور پر سماجی کارکن وبسپا لیڈر مسعود عالم خان نے شرکت کی جلسہ میں جمیل فاروقی ایڈوکیٹ, صابر علی انصاری, اختراللہ خاں, شکیل احمد سبہاسد, رئیس احمد, حاجی بانے, محمد سلیم, رمیش, نریندر گرڈ, مولانا نفیس احمد, مولانا ہارون قاسمی, مولانا سراج الدین, وغیرہ لوگ موجود رہے مولانا ولی اللہ مظاہری کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا جلسہ کے کنوینر مولانا سراج احمد مدنی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا.

Latest news
- Advertisement -spot_img
Related news
- Advertisement -spot_img

कोई जवाब दें

कृपया अपनी टिप्पणी दर्ज करें!
कृपया अपना नाम यहाँ दर्ज करें